کوجھی کو ڈ، 5؍ مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ضلع میں کوئی لینڈی کے نزدیک ایک گاؤں میں مبینہ طور پر سی پی ایم کے کارکنوں کے ایک حملے میں آر ایس ایس کے تین کارکنان زخمی ہو گئے۔پولیس نے آج بتایا کہ کجھویورگاؤں میں کل رات ہوئے حملے میں متاثرین کے ہاتھوں اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں اور انہیں یہاں میڈیکل کالج اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے کے سلسلے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔کیرالہ ، خاص طور پر شمالی کنور ضلع میں بی جے پی ،آر ایس ایس اور حکمران سی پی ایم کے کارکنوں کے درمیان سیاسی جھڑپ کے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں۔تشدد کے ان واقعات کے لیے دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، اس تشدد میں دونوں پارٹیوں کے کئی کارکنان ہلاک ہو گئے ہیں۔